قتل کیس میں نامزد بھارتی اداکار کا مطالبہ


سورج کی روشنی نہیں دیکھی، ہاتھوں میں فنگس،کپڑوں سے بدبو مجھے زہر دیدو : قتل کیس میں نامزد بھارتی اداکار کا مطالبہ

 بھارتی اداکار اور ان کی محبوبہ پاوترا پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو قتل کرنے کا الزام ہےْ/فوٹوفائل

کناڈا فلم انڈسٹری کے  مشہور  بھارتی اداکار  اور  رینوکا سوامی نامی مداح کے  قتل کیس میں نامزد  درشن تھوگودیپا  نے  عدالت میں پیشی کے دوران جیل منتقلی کی درخواست مسترد ہونے پر  زہر دینے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق درشن اور ان کی  محبوبہ پاوترا  پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

اداکار پر الزام ہے کہ درشن نے اپنی محبوبہ اور 10 ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی نامی شہری کو اغوا کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا کر اسے قتل کردیا تھا ۔      

گزشتہ روز رینوکاسوامی قتل کیس کی سماعت سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی جس دوران بذریعہ  ویڈیو لنک پیش ہوئے  درشن نے عدالت کو بتایا کہ  ان کے ہاتھوں میں  فنگل انفیکشن ہوگیا ہے۔

درشن نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ’   انہوں نے گزشتہ 30  روز سے سورج کی روشنی نہیں دیکھی  کیوں کہ انہیں جیل سے باہر قدم رکھنے کی اجازت نہیں،  ان کے کپڑوں سے بدبو اٹھ رہی ہے اور انہیں جیل میں شدید پریشانی کا سامنا ہے عدالت انہیں زہر دے دے ‘۔

 اس پر جج نے  برہمی کا اظہار کرتے  ہوئے درشن کو ہدایت کی کہ وہ اس بیان کو دوبارہ نہ دہرائیں۔

 بعد ازاں عدالت نے   اداکار درشن کی سینٹرل جیل سے بلاری جیل منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *