فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے 5 فائر فائٹر زخمی


کراچی: فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے 5 فائر فائٹر زخمی

فوٹو: فائل

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں صبح 5 بجے سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

متاثرہ فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 5 فائر فائٹر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے باعث وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہورہے ہیں، فیکٹری میں کاسمیٹکس کا سامان اور کپڑے ڈائی کیے جاتے ہیں۔

فائر بریگیڈحکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *