فیملی جتنی بھی امیر ہو، خواتین کے اپنے کمائے پیسوں کی بات ہی اور ہوتی ہے: ماورا حسین


فیملی جتنی بھی امیر ہو، خواتین کے اپنے کمائے پیسوں کی بات ہی اور ہوتی ہے: ماورا حسین

اداکارہ کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے—فوٹو: ماورا حسین/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک مختصر کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا  جتنی بھی لڑکیاں مجھے دیکھ رہی ہیں، میں ان کو یہ کہنا چاہوں گی کہ آج کل اس دنیا میں مالی آزادی سے بڑی کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔

ماورا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا چاہے آپ کی فیملی مالی طور پر کتنی بھی امیر کیوں نا ہو ، آپ جتنے بھی مضبوط بیک گراؤنڈ سے ہوں، آپ کے خاوند یا سسرالے والے بھلے امیر ہوں لیکن  جب آپ کے پاس اپنے کمائے ہوئے پیسے ہوں گے تب آپ کے اندر زبردست اعتماد ہوگا۔

اداکارہ کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد صارفین نے ماورا کی بات کو صحیح قرار دیا اور کہا کہ آج کل کے دور میں خواتین کے پاس اپنی آمدنی ہونا بہت ضروری ہے۔

دیگر صارفین نے اداکارہ کے بیان پر کہا کہ آج کل کے دور میں جب نوکری ملنا یا پیسے کمانا مشکل ہے تو انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *