فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا 3 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی شخصیات اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی، اس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل اور جرمن وزیر داخلہ کی ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل کی جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ و سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے ملاقات میں دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






















Leave a Reply