فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بات ہوئی


فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بات ہوئی

دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے ایران کےچیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون کو بڑھانا پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنےکے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ سپریم لیڈر اور ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف وزیر اعظم کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ وزیراعظم کے ہمراہ ان برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *