
برطانوی جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دینے کا باعث بن رہے ہیں۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔
مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں نئی گرم جوشی اور امریکا کی بھارت سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اس کامیابی کی مثالیں ہیں جب کہ فیلڈ مارشل کا کشمیر سے متعلق ٹھوس موقف اور ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ بھی اسی کامیابی کی کڑیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان تجارتی، انسدادِ دہشتگردی اور مشرقِ وسطیٰ کی پالیسی پر مشاورت کی بنیاد پر باہمی تعلقات استوار کرنا بھارت کے لیے پریشان کن ہے۔
دی اکانومسٹ نے لکھا کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں کے باعث ہی امریکا اب پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی کے لیے بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن چشمے فروخت کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رکاوٹ بن رہے ہیں۔
Leave a Reply