Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 11:59 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام

حالیہ پوسٹس

  • خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
  • تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
تازہ ترین

فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام

DAILY MITHAN Dec 13, 2025 0


فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام

آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو 4 الزامات پر ٹرائل کرکے سزا سنائی گئی. فوٹو فائل

اسلام آباد: باخبر ذریعے کے مطابق 14 سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزام بھی عائد ہوا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بعض خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھے ہوئے تھے حالانکہ وہ اس کے مجاز نہ تھے۔ 

ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی دستاویزات تھیں جن کے حوالے سے فیض حمید پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو 4 الزامات پر ٹرائل کرکے سزا سنائی گئی۔ ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی ایسی خلاف ورزی کرنا جو ریاستی سلامتی کیلئے نقصان دہ ہو، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور بعض افراد کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم ذریعے کے مطابق آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت ایک الزام ریٹائر منٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے سے متعلق تھا، حالانکہ وہ یہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے مجاز نہ تھے۔ سیاسی سرگرمی کے الزام کا تعلق ان کی سیاستدانوں سے ملاقاتوں اور روابط سے تھا۔ 

روزنامہ ’’دی نیوز‘‘ نے دسمبر 2024 میں نشاندہی کی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعد تقریباً 50 سیاستدانوں سے رابطہ رکھا، جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔

2023 کے آرمی ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کے تحت حساس عہدوں پر کام کرنے والے افسران کو ریٹائرمنٹ کے بعد 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔ 

گرفتاری سے قبل فیض حمید کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک سے زیادہ مرتبہ خبردار کیا گیا، لیکن انہوں نے وہ سرگرمیاں ترک نہیں کیں جن کی بعد میں انکوائری کے دوران جانچ پڑتال ہوئی۔ 

ایک اور الزام ٹاپ سٹی کے معاملے سے متعلق تھا جس کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل پر یہ الزام عائد ہوا کہ انہوں نے اپنا عہدہ استعمال کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کی۔

فیض حمید کیخلاف کیس ہاؤسنگ سوسائٹی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست کی بنیاد پر قائم ہوا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 مئی 2017 کو پاکستان رینجرز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے ایک مبینہ کیس کے حوالے سے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے دفتر اور اس کے مالک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سونا، ہیرے جواہرات، رقم اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ جنرل فیض نے یہ کارروائی ایک خاتون کی شکایت پر کی تھی جو پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جنرل فیض کے بھائی سردار نجف اس معاملے میں ثالثی کرتے رہے اور مسئلے کے حل کی کوشش کرتے رہے۔ 

درخواست گزار کا دعویٰ تھا کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردی کیس میں بری کیے جانے کے بعد جنرل فیض نے اپنے فوج میں بریگیڈیئر کزن کے توسط سے رابطہ کیا تاکہ ملاقات کا بندوبست ہو سکے۔ 

درخواست کے مطابق، ملاقات کے دوران جنرل فیض نے اسے بتایا کہ چھاپے کے دوران لیا گیا سامان واپس کر دیا جائے گا، ماسوائے 400 تولہ سونے اور نقد رقم کے۔ 

درخواست میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ بریگیڈیئرز نے درخواست گزار کو مجبور کیا کہ وہ 4 کروڑ روپے نقد ادا کرے اور چند ماہ کیلئے ایک نجی ٹی وی چینل کی مالی معاونت کرے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ فورمز، بشمول وزارت دفاع، سے رجوع کرے تاکہ اس کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔ 

جنرل فیض حمید کیخلاف ٹرائل میں ایک الگ الزام بحریہ ٹائون کے ایک سابق ملازم کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اینویڈیا 5 کھرب ڈالرز کی حدعبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عوام کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطین ہمارے خطے کی اسٹریٹجک اور اخلاقی سمت متعین کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حضرت لعل شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026