پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر وار جاری ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوادی، حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، میں نے کہا تھا کہ یہ جلسہ نہیں کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومتیں اے پی سی نہیں کرتیں، پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتی ہیں، بتائیں کہ وزیراعلیٰ کا کون سا بیان ٹھیک ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو لانے والے یہی لوگ ہیں،کوئی صوبہ دوسری ریاست سے بات نہیں کرتا یہ وفاق کا کام ہے۔






















Leave a Reply