
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی شو کے دوران پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں ایک جیسی ہونے کے سوال پر ناراض ہوگئے۔
حال ہی میں فیصل قریشی، اداکارہ سونیا حسین اور ثمینہ پیر زادہ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران فیصل قریشی نے اپنی نئی فلم ’ دیمک ‘ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو ایک مداح نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں ایک ہی طرح کی ہوتی ہیں کیا ’دیمک‘ میں ہمیں کچھ مختلف دیکھنے کو ملے گا؟
جواب میں فیصل قریشی نے الٹا خاتون مداح سے سوال کیا کہ ’ آپ مجھے پہلے یہ بتائیں کہ پاکستان کے کون سے ڈرامے ایسے ہیں جن کی کہانیاں ایک جیسی ہیں؟
اس پر خاتون نے کہا کہ تقریباً سب ہی پاکستانی ڈرامے ایک ہی طرح کی کہانیاں لیے ہوئے ہیں جن کے نام مجھے بھی نہیں یاد لیکن سب ہی ڈرامے ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتہ ہیں۔
مداح کے بیان پر فیصل قریشی نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ڈرامے 3 سال سے نہیں بن رہے، پاکستانی ڈرامے خئی ، عشق مرشد، دنیا پور ، کابلی پلاؤ ، بہروپیا، سراب اور فرار یہ سب حالیہ ڈرامے ہیں جن کی کہا نی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے، اسی طرح پاکستان میں بننے والی تمام فلمز کی کہانیاں بھی بالکل مختلف ہوتی ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم دیمک
دوسری جانب پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم دیمک نے بڑی عید کا میلہ لوٹ کر سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے۔
ریلیز کے پہلے 2 دن 7 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ فلم نے عیدکا میلہ لوٹ لیا ، جیو فلمز کا شاہکار دیمک نے پاکستانی شائقین کو ناصرف خوفزدہ کیا بلکہ ان پر ہیبت طاری کردی جس نے دوسروں کو بھی یہ فلم دیکھنےکے لیے قائل کردیا ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں۔
Leave a Reply