فیصل خان نے اپنے بھائی عامر خان پر سنگین الزامات لگادیے


فیصل خان نے اپنے بھائی عامر خان پر سنگین الزامات لگادیے

فوٹو: انڈین میڈیا

بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھائی اداکار فیصل خان نے عامر خان  اور خاندان پر سنگین الزامات عائدکیے ہیں۔

ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل خان نے  اپنے خاندان کو  منافق اور جھوٹا قرار دیتے ہوئےکہا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ فیصل خان کا کہنا تھا کہ  ان کے خاندان نے ان کی ذہنی حالت کے بارے میں جھوٹے بیانات جاری کیے  اور ان کا زبردستی نفسیاتی معائنہ کروانے کی کوشش کی۔ 

فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار عامر خان پر بھی سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے شادی ہوتے ہوئے ایک غیر ملکی صحافی جیسیکا ہائنس سے غیر ازدواجی تعلق قائم کیا اور ان سے  ایک  بچہ بھی پیدا ہوا۔

پریس کانفرنس میں فیصل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں ذہنی بیماری کا بہانہ بنا کر خاندان نے زبردستی نشہ آور دوائیں دیں اور ایک سال کے لیے انہیں گھر میں نظربند رکھا گیا۔ 

انہوں نے مزیدکہا کہ ان کی بہن نے انہیں پریس کانفرنس سے  روکنےکی کوشش کی لیکن وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں، اس موقع پر فیصل نے خاندان سے تمام تعلقات ختم کرنےکا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنے والدین کی جائیداد سے بھی دستبرداری اختیار کر رہے ہیں، وہ اب عامر خان کے گھر میں رہیں گے اور نا ہی ان سے کوئی مالی معاونت لیں گے۔

فیصل خان کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی ایک انٹرویو  اور  ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اسی قسم کے سنگین الزامات عائد کیےگئے تھے۔

ان الزامات کے جواب میں عامر خان اور ان کے خاندان نے ایک مشترکہ بیان میں فیصل خان کے دعووں کو تکلیف دہ اور گمراہ کن قرار دیا  اورکہا کہ  فیصل کی فلاح و بہبودکے لیے تمام فیصلے خاندان نے طبی ماہرین کے مشورے سے کیے تھے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ خاندان نے ہمیشہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت کی تفصیلات کو  عوام میں بیان کرنے سے گریز کیا ہے، میڈیا سے اپیل ہے کہ ایک نجی معاملے کو سنسنی خیز، اشتعال انگیز اور تکلیف دہ چہ مگوئیوں میں تبدیل نہ کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *