
فیصل آباد سےکراچی آنے والی 10 سال کی بچی ٹرین سے اغوا کرلی گئی۔
واقعہ 28 مئی کو پیش آیا جس کا مقدمہ کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج ہے۔
بچی عنایہ کی والدہ شگفتہ بی بی نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس میں 3 بچوں کے ہمراہ کراچی آرہی تھی، بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔
خاتون کے مطابق لسی پینے کے بعد نیند آگئی ، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی، لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔
خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کی بچی کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔
Leave a Reply