Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:35 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیشن انڈسٹری سے جڑی شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
انٹرٹینمنٹ

فیشن انڈسٹری سے جڑی شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا

DAILY MITHAN Oct 29, 2025 0


اے آئی ماڈل کا استعمال کرنے والی برانڈ پر تنقید: فیشن انڈسٹری سے جڑی شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا

فوٹو: اسکرین گریب

حال ہی میں پاکستان کی نامور کپڑوں کی برانڈ نے اپنی کیمپین میں اے آئی ماڈل کا استعمال کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برانڈ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 کچھ صارفین نے برانڈ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’کاسٹ کٹنگ‘ کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم تصور کیا تو کچھ اس نئی تبدیلی میں انسانی احساسات کے متلاشی نظر آئے۔

کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایاکہ اے آئی ماڈل کے ذریعے برانڈ نے اپنا خرچہ بچایا ہے تو کیا کپڑوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی؟

جیو ڈیجیٹل نے فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات سے جب اس تجربے سے متعلق سوالات کئے تو اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں۔

2023 میں پہلی بار پاکستان کی جانب سے مس یونیورس مقابلوں میں جانے والی ماڈل ایریکا رابن نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ ڈی ایم موصول ہونے والے پیغامات کے ذریعے اے آئی ماڈل کے ساتھ کئے جانے والے کیمپین شوٹ کا پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگوں نے مجھے انباکس میں اس کیپمین کی تصاویر بھیجیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کہ اگر اے آئی کو  بحیثیت  ٹول فیشن انڈسٹری میں استعمال کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں  لیکن جو کام انسانی ماڈل کا ہے وہ شاید انسان ہی بہتر طور پر کرسکتا ہے’۔

ایرکا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک انسانی ماڈل اپنا کام کرنا جانتا ہے لہذا اسے بار بار سمجھانے کی ضرورت نہیں،  اس کے برعکس اے آئی ماڈل کو ہر ایک ایکشن پرامٹ کے ذریعے سمجھانے کی ضرورت پڑے گی، اس لحاظ سے انسانی ماڈل کے ساتھ کام کرنا زیادہ آسان ہے۔

اس سوال پر کہ کیا انسانی ماڈلز  زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں اس لیے برانڈز  اے آئی ماڈلز کی طرف جارہے ہیں؟

ایریکا نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں پتہ لوگ ماڈلنگ کے پروفیشن کو ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ ماڈل زیادہ قیمت لیتے ہیں۔ ہم 8 گھنٹے سردی گرمی دن رات کام کررہے ہیں، مطلب یہ نہیں کہ اور کوئی نہیں کرتا لیکن ماڈلنگ ایک مشکل کام کرنا ہے۔ اگر ہم اس کی قیمت لیتے ہیں تو نتائج بھی ویسے ہی ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی کسٹمر کسی برانڈ کی کیٹلوگ میں ایک ماڈل یا ایکٹر کا چہرہ دیکھتا ہے تو  اسے ایک تعلق محسوس ہوتا ہے جو  شاید اے آئی ماڈل کو دیکھ کر محسوس نہیں کیا جاسکتا۔

ایریکا نے کہا کہ  ’بل بورڈز پر یا کیٹلوگ میں جب کسٹمر ماہرہ خان یا ہانیہ عامر جیسی اداکاراؤں کا چہرہ دیکھتے ہیں تو ان کا بھی دل چاہتا ہے کہ وہ بھی وہی لباس خریدیں، یہ احساس صرف انسان ہی محسوس کرسکتے ہیں’۔

فیشن ڈیزائنر  پریشے عدنان کے خیالات اس حوالے سے مختلف ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ کافی حد تک اب اے آئی انسانی ماڈلز کو تبدیل کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’یہ ایک ڈیجیٹل دنیا ہے اور اب دنیا بھر میں اے آئی کا استعمال ہورہا ہے۔ عالمی سطح پر نامور برانڈز اے آئی سے بنے ماڈلز کا استعمال کررہے ہیں اور یہ ایک مثبت قدم ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب تو کافی حد تک ہم ماڈلز کو اے آئی ماڈلز سے تبدیل کرچکے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ اے آئی مکمل طور پر فیشن انڈسٹری سے انسانی ماڈلز کا خاتمہ کردے گا لیکن انسانوں کو سیکھنا ہوگا کہ اسے کس حد استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔

البتہ پریشے عدنان کواے آئی ماڈلز میں ایک کمی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اے آئی ماڈلز  میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ پرفیکٹ ہیں۔ ہم انسان اتنے پرفیکٹ نہیں اور  اسی لیے ہم سے اتنی پرفیکشن قبول نہیں کی جارہی۔ یہی وجہ ہے کہ جس برانڈ نے اے آئی ماڈل کے ساتھ کیمپین کی  ہے اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ لوگ اسے نقلی ہی تصور کررہے ہیں‘۔

بحیثیت ڈیزائنر  پریشے یہ سمجھتی ہیں کہ جہاں اے آئی ٹولز  ان کے ورک ٹاسک کو آسان بناتے ہیں وہیں اگر اے آئی کے استعمال سے برانڈ کی لاگت میں کمی آسکتی ہے تو ایک ڈیزائنر کو اور کیا چاہیے  لیکن کیا اس سے بننے والی پروڈکٹ کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ ‘ہم معاشی مسائل کا شکار ملک میں رہتے ہیں جہاں پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ کپڑے کی اور  رنگائی کی قیمتیں گزشتہ چند سالوں میں دو سے تین گنا بڑھ چکیں ہیں، ایسے میں اگر مجھے اے آئی سے کم خرچ پر پروڈکٹ بنانے میں مدد مل رہی ہے تو کیا برائی ہے’؟

پریشے نے کہا کہ ’خود جاکر کپڑا لے کر آپ کچھ سلوائیں تب بھی وہی بات ہے، میرے خیال سے تو برانڈز پر ملنے والے پروڈکٹس اس اعتبار سے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں‘۔

پریشے جہاں ٹیکنالوجی کا فیشن انڈسٹری میں استعمال اچھا سمجھتی ہیں وہیں انہیں انسانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی زیادہ تسلی بخش لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب کسی ڈیزائن میں انسان کو دکھاتی ہوں تو جواب میں جو تاثرات ملتے ہیں وہ کسی مشین سے محسوس نہیں کیا جاسکتے‘

نامور اسٹائلسٹ تابش خواجہ کا اس بارے میں خیال ہے کہ فیشن انڈسٹری میں اگر اسی طرح اے آئی کا اثر و رسوخ بڑھتا گیا تو بے روزگاری بھی بڑے گی۔

تابش خواجہ  نے بتایا کہ’ایک انڈسٹری جس میں ماڈل، میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ، فوٹوگرافر اور کریٹیو ٹیم ساتھ کام کرتے ہیں اور  ہر ایک چیز کو انسانی آنکھ سے دیکھ کر تجربہ کرتے ہیں۔ یہ تمام افراد اور ان کی نوکریاں کہاں جائیں گی؟ میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی بھی ٹیکنالوجی سے اگر لوگوں کو  روزگار مل رہا ہے تو اس سے اچھی کیا بات ہے؟ لیکن اگر باصلاحیت لوگ بے روزگار ہوجائیں تو کیا ہوگا’؟

تابش کا خیال ہے کہ اے آئی کا فیشن انڈسٹری میں استعمال بے روزگاری کو جنم دے گا وہیں تکینیکی شعبے میں نوکریوں کے نئے مواقع ملیں گے۔

تابش کا کہنا تھا کہ’فیشن انڈسٹری میرے نزدیک احساسات کی دنیا ہے جہاں ہر زاویہ اور ہر احساس کے مختلف لوگ کام کرتے ہیں، اے آئی سے آپ یہ تو پوچھ سکتے ہیں کہ کون سا رنگ مجھ پر اچھا لگ رہا ہے لیکن اس رنگ کو زیب تن کرکے بحیثیت انسان آپ کیسے لگ رہے ہیں یہ اے آئی نہیں بتا سکتا، اس کے لیے  آپ کو انسان کی ضرورت پڑے گی کیوں کہ ہم انسانوں کے درمیان رہتے ہیں یہ روبوٹک ورلڈ نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کا فیشن انڈسٹری میں استعمال بڑھتا گیا تو انسانی تعلق اور احساسات کی جگہ ختم ہوجائے گی جو انڈسٹری کی روح سمجھی جاتی ہے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026