
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا۔
ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 2 فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں اور بہت جلد 2 نئی فلموں میں نظر آئیں گے۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ایک فلم 2026 اور دوسری فلم 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ سارے اداکار اپنے لیے فلم کیوں بناتے ہیں، اداکار ہمایوں سعید نے بھی فلم ‘لو گرو’ میں خود کو کاسٹ کیا اور اب آپ بھی اپنے لیے فلم بنا رہے ہیں؟
اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ جس کو فلم کرنی ہے وہ خود بنا لے، میں نے آج تک اپنے لیے کوئی فلم نہیں بنائی، میں پہلی بار فلم بنا رہا ہوں اور بہت سالوں بعد بنا رہا ہوں، اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ کوئی اور فلمیں نہیں بنا رہا، تو اس وقت اور کون سا اداکار ہے جسے آپ سنیما پر بین کریں گے؟
میزبان نے ایک اور سوال کیاکہ لوگ اس وجہ سے بھی فلمیں نہیں بنا رہے کیونکہ یہ ایک رسک (خطرہ) ہے جس پر اداکار نے کہا کہ رسک لینا پڑتا ہے، میں اور ہمایوں سعید یہ رسک لے رہے ہیں۔
Leave a Reply