
ملتان میں سیلاب کے باعث بنائے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپس میں واش روم کی عدم سہولیات کے سبب خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فلڈ کیمپس میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ واش روم کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر انہیں جسمانی اور ذہنی طورپر اذیت کا سامنا ہے۔
متاثرہ خواتین کے مطابق کھلے آسمان تلے مردوں کی موجودگی میں غیر معیاری واش روم قابل استعمال نہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ پورٹ ایبل واش رومز ایک دو دن تک اس کیمپ میں پہنچا دیے جائيں گے۔
واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا ہے، پانی کے بڑھتے ہوئے مسلسل بہاؤ کے باعث مزید درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔
کمشنر ملتان کے مطابق صرف ملتان میں سیلاب سے 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 2 لاکھ خواتین شامل ہیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Leave a Reply