ممبئی: بالی وڈ کے آسکر یافتہ موسیقار اور گلوکار اے رحمان اپنے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
گزشتہ دنوں اے آر رحمان نے BBC Asian Network کے انٹرویو میں بالی وڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل گیا ہے ۔
اے آر رحمان نے کہا کہ غیر تخلیقی افراد زیادہ فیصلہ ساز ہو گئے ہیں، یہ تبدیلی ممکنہ طور پر فرقہ وارانہ رجحان کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
اس بیان کے بعد اے آر رحمان شدید تنقید کی زد میں آگئے، جہاں کئی فنکاروں نے انہیں ثبوت کے بغیر الزام تراشی کا کہا جبکہ کچھ نے ان کا ساتھ بھی دیا۔
بعد ازاں اے آر رحمان نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ ان کی بات غلط سمجھ لی گئی، وہ کبھی کسی کو تکلیف دینا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزادی اظہار اور مختلف ثقافتی آوازوں کو ہمیشہ جگہ دی ہے۔


























Leave a Reply