فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ


فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

حماس کو اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا: محمود عباس/ فائل فوٹو

فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تحریک حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں فلسطین کے صدر  محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ حماس غزہ پر مزید حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔ 

اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے ساتھ استحکام اور تحفظ مشن کے حصے کے طور پر عرب اور بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعیناتی کے لیے مدعو کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ محمود عباس نے یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشترکہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے موضوع پر رواں ماہ ایک کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *