
فلسطینی بچی پر بننے والی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں طویل اسٹینڈنگ اوویشن حاصل کرلی۔
فلم ساز کاؤثر بن ہانیہ کی فلم ’ہند رجب کی آواز‘ نے 23 منٹ 50 سیکنڈ طویل (اسٹینڈنگ اوویشن) حاصل کی جو اس فیسٹیول کی تاریخ کی سب سے طویل داد ہے۔
فلم 5 سال کی فلسطینی بچی ہند رجب (Hind Rajab)کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔
فلمساز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فلم نہیں بلکہ ملبے کے نیچے دبی وہ آواز ہے جسے دنیا نے سننے سے انکار کردیا۔
بین الاقوامی ناقدین نے فلم کو ’سال کی سب سے اہم فلم‘ قرار دیا جب کہ ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مقبولیت بھی حاصل کرلی ہے۔
Leave a Reply