فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب


فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر  پاکستان کا بھرپور جواب

بھارت نےمسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اوراب وعدوں سےمنحرف ہو گیا :پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا جواب/فوٹوفائل 

بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔ 

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے،  بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *