
کراچی: سرکاری اہلکار پر تشدد کیس سے متعلق ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کو جدہ جانے کی اجازت مل گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکار پر تشدد سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں ڈائریکٹرامیگریشن ایف آئی اے کی منظوری سے فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان غنی کو کلیئرکرنے کے بعد جدہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کانام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر ائیرپورٹ پرروک لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں مدعی مقدمہ کے مقدمہ واپس لینے کے بعد زیر حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا۔
Leave a Reply