غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل


غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل

اسکرین گریب

فرانسیسی صدر  ایمانول میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں، وہ جب جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اس لمحے صدر میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔

رپورٹ کے  مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *