غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری


غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری

 روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔ فوٹو فائل

پاکستان میں غیرقانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی غیر ملکی اور افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 1500 افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 2 سالوں کے دوران 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

طورخم سرحد کے ذریعے 5 لاکھ 40 ہزار جبکہ انگور اڈا بارڈر سے 7 ہزار تارکین وطن واپس افغانستان بھیجے گئے ہیں، اسلام اباد سے 3 ہزار، پنجاب سے 11 ہزار، آزاد کشمیر سے 600 غیر قانونی تارکین وطن اب تک واپس وطن بھیجے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ عمل افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و سکون قائم رکھنے اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی واپسی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے واپس جانے والوں کو خوراک اور صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *