غزہ پر مسلم ممالک نے ایک بیچ بویا، ہوسکتا ہے چند دنوں میں کوئی نتیجہ آجائے: خواجہ آصف


وزیر دفا ع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم سربراہوں سے ملاقات میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور  اس کے بعد صدر ٹرمپ کا حوصلہ افزا بیان سامنے آیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  مسلم ممالک نے  مل کر  ایک حل دینے کی کوشش کی ہے، ایک بیچ بویا گیا ہے، ہو سکتا ہے 5 یا 10 دن میں کوئی نتیجہ سامنے آ جائے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر  آؤ  بھگت صرف دکھاوا نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ میں امریکی وفد ہم سے بڑی گرم جوشی سے ملا،  دیگر  وفود بھی پاکستان کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کے بارے میں انکی عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی اور کامیاب ملاقات رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *