غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع


غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع

سلامتی کونسل کی قرار داد میں غزہ میں امداد پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امداد کی محفوظ تقسیم پر بھی زور دیا گیا ہے/ فوٹو العریبہ

غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حماس کی حراست میں تمام یرغمالیوں کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ بھی اسی قرار داد کا حصہ ہے۔

قرار داد میں غزہ میں امداد پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور امداد کی محفوظ تقسیم پر بھی زور دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *