اسرائیلی بمباری کا شکار غزہ میں شدید سردی کی وجہ سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں ان دونوں شدید سردی ہے، ٹھنڈ کی شدت سے 7 ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں شدید ٹھنڈ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ موسم سرما میں بنیادی سہولیات سے محروم لاکھوں فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے میں توسیع کردی گئی جبکہ خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دے دیا ْ
دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ٹرمپ کی امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ۔


























Leave a Reply