اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی، فضائی اور بحری حملے کیے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں کیے گئے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔
بچوں کے چچا نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کی عمریں 8 اور 10 سال تھیں اور وہ لکڑیاں اکٹھی کرنے باہر گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 2 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی تھی جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث دیکھے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی فوج 350 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔
ادھر غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 2 اور فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 2 سالہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔





















Leave a Reply