Skip to content
  • Sunday, 25 January 2026
  • 11:27 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غزہ عالمی امن بورڈ کا قیام

حالیہ پوسٹس

  • فصل میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں
  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • جنوبی ریاستوں میں برف کیساتھ شدید بارش کا خطرہ، 18 انچ تک برفباری کا امکان
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان
  • قائد آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
Headline تازہ ترین

غزہ عالمی امن بورڈ کا قیام

DAILY MITHAN Jan 25, 2026 0


قارئین! غزہ کے نام پر سامنے آنیوالا نیا امریکی منصوبہ بظاہر امن کی زبان بولتا ہے، مگر اسکی ساخت، اختیار اور طریقہ کار سنجیدہ خدشات کو جنم دے رہے ہیں، یہ کوئی واضح فریم ورک نہیں بلکہ ایک مبہم خاکہ ہے جس میں طاقت، سر مایہ اور فیصلہ سازی چند ہاتھوں میں سمٹتی دکھائی دیتی ہے،  جن کا فلسطین اور غزہ سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ 

سوال یہ نہیں کہ امن کون نہیں چاہتا، اصل سوال یہ ہے کہ امن کس کے اصولوں پر اور کن مقاصد کیلئے قائم کیا جارہا ہے، سب سے بنیادی اعتراض یہ ہے کہ اس طرح کا فورم اقوام متحدہ کے کردار کو کہاں لے جا کر کھڑا کرتا ہے، اگر عالمی تنازعات کے حل کیلئے ایک متوازی ڈھانچہ تشکیل دیا جارہا ہے، جس میں شمولیت کیلئے بھاری مالی شرط رکھی گئی ہو اور قیادت تاحیات ایک ایسے فرد کے پاس رہے، جو اپنے ہی ملک میں متنازعہ ہے، تو پھر عالمی قانون، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

 کیا یہ طریقہ نو آبادیاتی دور کی یاد نہیں دلاتا، جہاں فیصلے مقامی فریقین کے بغیر طاقتور دارالحکومتوں میں ہوتے تھے، اس منصوبے میں سب سے تشویشناک پہلو فلسطینی نمائندگی کا فقدان ہے، غزہ جس مسئلے کا مرکز ہے، اسی کے اصل فریق کو فیصلہ سازی سے باہر رکھنا انصاف، شفافیت اور پائیدار حل کے تمام دعووں کو کمزور کر دیتا ہے، غزہ کو محض ایک آغاز قرار دے کر دیگر عالمی تنازعات تک پھیلنے کا عندیہ دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ محض ایک علاقائی کوشش نہیں بلکہ ایک وسیع سیاسی اور معاشی ایجنڈا ہو سکتا ہے۔

 یہاں یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ ماضی میں اعلان کردہ اقدامات کا کیا انجام ہوا، جنگ بندی کے دعوے، تحفظ کے وعدے اور انسانی امدادکے اعلانات زمینی حقیقت کو تبدیل نہ کر سکے،فلسطینیوں کا قتل عام بدستور جاری ہے۔

 اگر پہلے مرحلے کے نتائج واضح نہیں،تو دوسرے مرحلے پر اعتماد کیسے کیا جائے؟ خاص طور پر اس وقت، جب بمباری اور جانی نقصان کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس پورے منظر نامے میں یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ امن کے نام پر سر مایہ کاری، تعمیر نو اور کاروباری مواقع کو ترجیح دی جارہی ہے، جبکہ اصل سیاسی مسئلہ پس منظر میں جارہا ہے۔

 جب تک قبضہ ختم نہیں ہوتا اور ایک خود مختار فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آتی، اس طرح کے تمام انتظامی اور مالی منصوبے عارضی ثابت ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور عالم اسلام کو چاہیے کہ اس منصوبے کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیں، فیصلے جذبات یا دباؤ میں نہیں بلکہ آزا درائے، اجتماعی مشاورت اور فلسطینی عوام کے حقیقی مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جائیں۔ 

کہیں ایسا نہ ہو کہ غزہ کے نام پر کوئی نیا استعمارجنم لے اور اسرائیل اپنی جنگ مسلم ممالک کے کندھوں پر بندوق رکھ کر جیت لے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے امن بورڈ قائم کر دیاہے،ٹرمپ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو غزہ کیلئے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

بورڈ میں فلسطینی نمائندگی غائب، بورڈ کے سر براہ صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں متنازع ترین شخصیت ٹونی بلیئر، امریکی وزیر خارجہ مارکو رو بیو، اپنے داماد جیرڈ کشنر ارب پتی کاروباری شخصیت مارک روون اپا لو گلوبل، ورلڈ بینک کے سر براہ اجے بانگا، امریکی قومی سلامتی کی ٹیم کے رکن گیبریل، بلغارین سیاستدان نکولے ملا دینوف کی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بورڈ میں مزید نمائندے بھی شامل ہوں گے، امریکی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، کینیڈین وزیر اعظم اور ارجنٹائن کے صدر کو بھی بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

دوسری جانب امریکی پابندیوں کے باعث بھارت ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کر رہا ہے، بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کر دی ہے جسکے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ 

چا بہار بندرگاہ کی ذمہ دار پبلک سیکٹر کمپنی، انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ (IPGL) کے بورڈ پر حکومت کے نمائندے بھی اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں،چا بہار سے بھارت کی عملی پسپائی محض ایک تجارتی یا تکنیکی معاملہ نہیں، یہ جنوبی ایشیا میں بھارت کی مجموعی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

 برسوں تک جس بندرگاہ کو نئی دہلی نے اپنی علاقائی برتری، پاکستان کو بائی پاس کرنے اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، وہی منصوبہ امریکی دباؤ کے سامنے بے بس ہو کر دم تو ڑ گیا، ایران کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کرنے کے بعد اچانک ہاتھ کھینچ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی سفارتکاری اصولوں پر نہیں بلکہ مفاد پرستی اور دوہرے معیار پر کھڑی ہے، لیکن یہ پسپائی خطے کے امن کیلئے اہم پیش رفت ہے کیونکہ کلبھوشن یادیو کے اعترافات سے لیکر ایران اور اسرائیل کے تناظر میں سامنے آنے والی گرفتاریوں تک، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بھارتی پورٹ کمپنیاں در اصل خفیہ ایجنسیوں کے فرنٹ آفس کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

 اس بندرگاہ کو پاکستان اور ایران کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کیا گیا، افغانستان کو متبادل کے طور پر دیکھنا بھی ایک خام خیالی ہے، کیونکہ وہاں تک وسائل اور اثر و رسوخ قائم رکھنا نہ آسان ہے نہ پائیدار، کابل حکومت کی جو دشمنی پاکستان سے تھی، وہ بھی اسی مصنوعی سہارے پر کھڑی تھی۔ 

بنگلا دیش اور میانمار کا جھکاؤ، بڑھتا ہوا علاقائی دباؤ اور سفارتی ناکامیاں اس زوال کی علامت ہیں، جنوبی ایشیا میں استحکام بالا دستی یا سازش سے نہیں بلکہ برابری، حقیقت پسندانہ تعلقات اور باہمی احترام سے ہی ممکن ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فصل میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی ریاستوں میں برف کیساتھ شدید بارش کا خطرہ، 18 انچ تک برفباری کا امکان
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
قائد آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، میئرکراچی کا سانحے گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ سانحہ، کامران ٹیسوری کا فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنیکا اعلان
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
آسمان پر بیک وقت 2 سورج نمودار ہونےکا منظر، شہری حیران
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ کی تنقید کے بعد ٹرمپ کی برطانوی فوجیوں سے متعلق بیان میں تبدیلی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
ڈی آئی خان خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کی شناخت ہوگئی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کا منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پر بھڑکانے کا الزام
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
تازہ ترین
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
کابینہ کی توثیق کے بعد ہی وزیرا‏عظم نے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا: مشیر سیاسی امور
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں ایک ہفتےکے دوران کمسن بچے پر شیرکے حملےکا دوسرا واقعہ
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
Headline تازہ ترین
سمجھ نہیں آتا سیاسی برادری لوکل گورنمنٹ سے اتنی خائف کیوں ہے؟ خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
اب بہت ہوگیا، پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے: راشد لطیف
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک
DAILY MITHAN Jan 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ریسکیو آپریشن کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی خبروں کی تردید، دعوے من گھڑت اور بے بنیاد قرار
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
پاکستان
کراچی کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے، 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 24, 2026