Skip to content
  • Monday, 23 February 2026
  • 6:13 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
  • غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا
  • پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا
  • شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے
Headline تازہ ترین

غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا

DAILY MITHAN Feb 23, 2026 0


غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا

فوٹو: اسکرین شاٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک طنزیہ  اشتہار میچ کے بعد خود بھارت کےگلے پڑ گیا۔

اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے عبرت ناک شکست دی۔

جنوبی افریقا کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقا کےخلاف  میچ سے قبل بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا مقابلے کی تشہیر کے لیے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک پرومو جاری کیا گیا، جس میں “کپ کیک”  کے ذریعے جنوبی افریقا کی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا۔

پرومو میں ایک بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھےکپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا۔ جنوبی افریقی فین  بھارتی فین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  کپ کیک کو اٹھالیتا ہے اور اسے سوری کہتا ہے۔

اس دوران بھارتی فین جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ کوئی بات نہیں ، پر سوری 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر 8 کا میچ بھی ہم جیتیں گے، اپ یہ کپ کیک ہی رکھ لو۔ 

پرومو میں کہا گیا کہ 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقا کو پھر ہرائیں گے۔

یہ پرومو جاری ہونےکےبعد بھارتی براڈ کاسٹر کو صارفین کی جانب سےکافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرنا پڑ ا۔

بھارت کا غرور اس وقت مزید خاک میں مل گیا جب جنوبی افریقا نے اسے عبرتناک شکست دی۔ اس ہار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کو  پھر آڑے ہاتھوں لیا گیا اور بھارتی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شکست کو ‘غرور کا انجام’ قرار دیتے ہوئے بھارتی براڈکاسٹر پر مزید طنز کے تیر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یقیناً انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن براڈ کاسٹر اس ذلت کا پوری طرح مستحق ہے۔ اگر ان میں ذرا سی بھی دیانت ہوتی تو وہ جنوبی افریقا سے باقاعدہ معافی مانگتے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست کے بعد سپر 8 کے گروپ 1 میں شامل بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔

سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

جنوبی افریقا سے 76 رنز سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کےضلع بارکھان میں تعمیراتی کمپنی کےکرش پلانٹ سے3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد اغوا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرکہےگا تو عمران خان کو ایک مہینےکیلئے اسپتال شفٹ کردیں گے، ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
سینیئر رکن این آر ایف فضل مناوی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
‘پھر وہی سنڈے’، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کا مذاق اڑانے لگے
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کردیا، قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار کو فون پر مبارکباد دی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
ایران نے روس سے ’وربا‘ ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید3 نوجوانوں کو شہیدکر دیا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت وضاحت کرے 2 وفاقی وزیرسندھ حکومت کیخلاف سازش میں کیوں مصروف ہیں؟ شرجیل میمن
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی: خبررساں ایجنسی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
پنجاب میں مین ہول کورکی چوری پر قیدکی سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا، آرڈیننس جاری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقانے بھارت کو جیت کیلئے188رنزکا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
امریکی سیکرٹ سروس نے فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنیوالے شخص کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ائیراسٹرائیکس میں خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد کی ہلاکت کی اطلاع
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیاہوا ہے: خالد مقبول صدیقی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
وفاق کی 55 ہزار اسامیاں ختم یا مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں
DAILY MITHAN Feb 21, 2026