
غذر کے علاقے راؤشن تالیداس میں گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے والے چرواہے محمد خان نے واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔
محمد خان کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے اچانک اتنا شدید دھماکا ہوا کہ پہاڑ ہل گئے، نیند سے اٹھ کر دیکھا تو سیلاب پہاڑ سے آبادی کی جانب بڑھ رہا تھا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر موجود تین چرواہوں انصار، محمد خان اور وصیت خان نے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع دی، چرواہوں کی بروقت اطلاع نے جانی نقصان سے بچالیا۔
دوسری جانب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہوں کو نقد انعام دیا جائےگا۔
چرواہوں کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کرخصوصی تقریب رکھی جائے گی۔
Leave a Reply