
غذر میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو دیہات کے درجنوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث غذر میں کئی رہائشی مکانات مکمل تباہ ہو گئے جبکہ درجن سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ دکانوں، فصلوں اور پھل دار درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ادھر گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ظاہر کیا ہے، بارشوں کے باعث گلیشیئر پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ ہے لہذا سیاح اس طرف کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
Leave a Reply