عید کے تیسرے روز بھی کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان


عید کے تیسرے روز بھی کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

عید کے تیسرے روز بھی کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہا، شام میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *