عید کی چھٹیوں میں سول اسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ


کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول اسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ

محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول اسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول اسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات  بھی جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے  18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *