
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ عید کے فوراً بعد قائدآباد انٹرچینج تک شاہراہ بھٹو ٹریفک کیلئے کھول دی جائےگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو کی پیش رفت پر اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید اور چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا شاہ فیصل کالونی تا قائد آباد انٹرچینج کا کام تقریباً مکمل ہے، عید کے فوراً بعد قائدآباد انٹرچینج تک شاہراہ بھٹو ٹریفک کے لیے دی جائےگی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جام صادق برج سے شاہراہ بھٹو کے داخلے پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے، باقی 50 فیصد کام یلولائن کے انفرا اسٹرکچر مکمل ہونے پر پورا کیا جائے گا۔
متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ای بی ایم انٹرچینج کا کام 100 فیصد مکمل کیا گیا ہے، قائدآباد انٹرچینج کے ساؤتھ پورشن کا کام 98 فیصد ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو حکام نے سموں گوٹھ کے بلند اسٹرکچر پر بریفنگ میں بتایا کہ 1380 گرڈز میں سے 520 لگ چکے اور 860 باقی ہیں، سموں گوٹھ 4 کلومیٹر کے ایکسپریس وے کے حصے پر 44.4 فیصد کام ہوچکا ہے۔
Leave a Reply