Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 12:54 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عورت کے ریپ سے انصاف کے حصول تک، ’کیس نمبر 9‘ آج سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا

حالیہ پوسٹس

  • ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
  • امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
  • کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
  • بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
  • مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
انٹرٹینمنٹ

عورت کے ریپ سے انصاف کے حصول تک، ’کیس نمبر 9‘ آج سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا

DAILY MITHAN Sep 24, 2025 0


عورت کے ریپ سے انصاف کے حصول تک، ’کیس نمبر 9‘ آج سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا

اس ڈرامہ سیریل کی پہلی قسط آج شب 8 بجے صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی جائے گی/فوٹو جیو انٹرٹینمنٹ

لوگ کیا کہیں گے؟ سمیت  اس جیسے دیگر جملوں کی وجہ سے معاشرے کی  ہزاروں خواتین خاموش ہو جاتی ہیں اور جہاں جرم پنپتا ہے وہاں عورت انصاف سے محروم ہو جاتی ہے۔

اسی حوالے سے جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، باہمت خاتون کے انصاف کے حصول کی کہانی ”کیس نمبر 9“، اس کہانی کو  جیو نیوز کے معروف اینکر پرسن شاہ زیب خان زادہ نے تحریر کیا ہے،  ڈرامہ سیریل  کی پہلی قسط آج شب 8 بجے صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی جائے گی۔

ڈرامے کی کاسٹ اور پروڈکشن 

عورت کے ریپ سے انصاف کے حصول تک، ’کیس نمبر 9‘ آج سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا

ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جبکہ ہدایت کار سید وجاہت حسین ہیں، کاسٹ میں صباء قمر، فیصل قریشی، جنید خان، رشنا خان، آمنہ شیخ، شاہنواز زیدی، حنا بیات، گوہر رشید، علی رحمان خان، نورالحسن، نوین وقار، زہرہ امیر، مزنا وقاص، کامران جیلانی، فائزہ گیلانی، عذرا محی الدین اور دیگر شامل ہیں۔ 

 کیس نمبر  9 میں ایک ایسا جرم جو روزانہ ہوتا ہے مگر ایک ایسا کیس جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہر بدھ اور جمعرات کو رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کیا جائے گا۔

کیس نمبر 9  ناظرین کیلئے ایک متاثرکن کہانی

عورت کے ریپ سے انصاف کے حصول تک، ’کیس نمبر 9‘ آج سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا

ہدایت کار سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بنی ڈراما سیریل ایک منفرد اور معرکۃ الآراء ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ ناظرین کیلئے ایک متاثرکن کہانی لے کر آرہا ہے، جس میں ایک باہمت اور نڈر لڑکی ”سحر“کے کردار کو بہت ہی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے،  یہ کردار معاشرتی بندشوں کو چیلنج کرتے ہوئے دوسروں کے لیے ہمت اور مزاحمت کی علامت بن جاتا ہے۔

ڈرامے میں سحرکا کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ صبا قمر ہیں جنہیں ایک خود اعتماد اور باصلاحیت لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ ایک اور اہم کردار کامران ہے جو صف اول کے اداکار فیصل قریشی نے انجام دیا ہے، سحر طاقتور اور انا پرست بزنس مین کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے اور کامران اپنی انا کے زور پر سحر کو جھکانے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی سحر کے حوصلے، جدوجہد اور مزاحمت کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا سحر، کامران کی سازشوں کا شکار ہوگی یا پھر اپنے حوصلے اور صلاحیت کے بل بوتے پر سرخرو ہوگی۔ 

عورت کے ساتھ زیادتی عدالت میں شنوائی، وکلاء کی بحث، اثر و رسوخ، دباؤ اور انصاف کے حصول تک کی کہانی ”کیس نمبر نائن“ کا بنیادی خیال ہے،  ایسے کیسز میں ثبوت نہ ہونے پر نہیں بلکہ ہمت نہ ہونے پر شکست ہوتی ہے۔

فیصل قریشی اور صبا قمر کی رائے

کیس نمبر  9 سے متعلق  اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی آج کے دور میں شدید ضرورت ہے،  وہ چاہتے تھے کہ ایسے پروجیکٹ کا حصہ بنیں جو نئی تاریخ بنا دے اور لوگوں کیلئے ہمیشہ یادگار بن جائے۔

 انہوں نے کہا کہ جب اُن کے پاس کیس نمبر9  کا اسکرپٹ آیا تو انہوں نے اپنی ڈیٹس آگے کروائیں تاکہ اس ڈرامے کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

دوسری جانب صبا قمر  کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اسکرپٹ پڑھے بغیر ہاں نہیں کرتیں، جب انہوں نے کیس نمبر 9 کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں لگا کہ کسی سینئر رائٹر نے یہ ڈرامہ لکھا ہے، انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ شاہ زیب خانزادہ کا پہلا ڈرامہ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026