
پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار احسن خان نے خواتین پر سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں خودمختار بنانے پر زور دیا۔
حال ہی میں احسن خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، عورت کو اتنا خودمختار کردو کہ اسے زندگی کا سب پتا ہو، لیکن خودمختار ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت اپنے اصول، ثقافت اور مذہب چھوڑ دے، خاتون کو ہر چیز کی معلومات ہوگی تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکے گی۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے یا ان کے شوہر دنیا سے کوچ کرچکے ہیں تو ایسی خواتین کو نہیں معلوم کہ انہوں نے دنیا پر کرنا کیا ہے، بہت سے لوگ اسے ماڈرن بات کی طرف لے جائیں گے لیکن میں کوئی ماڈرن بات نہیں کر رہا، میں ایک مذہبی بات کر رہا ہے اور حضرت خدیجہؓ کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہ ایک خودمختار خاتون تھیں۔
احسن خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو کیسے گزارنا ہے، یہ ہم اپنے بہترین لوگوں سے سیکھتے ہیں اور ہمارے لیے بہترین مثالیں یہ (حضرت خدیجہؓ جیسی) ہستیاں ہیں۔
Leave a Reply