Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:08 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے: رانا ثنا

حالیہ پوسٹس

  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
تازہ ترین

عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے: رانا ثنا

DAILY MITHAN Nov 27, 2025 0


عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے: رانا ثنا

فوٹو:فائل 

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اوروہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدارمیں لائے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی ترجیحات ان کو انجام تک پہنچانا نہیں ہے، اس وقت ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کو سنبھالا جائے، ہماری کوشش ہے ملک کو ترقی دی جائے، عام آدمی کو آسانی دی جائے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے،  معیشت بہتر ہورہی ہے لیکن ہوئی نہیں ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنایا جائے جو اپنی معیشت کے مسائل پر قابو پائے اور ترقی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت یا پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،  کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعے چلارہا ہے، بھارت اب براہ راست پاکستان پر یلغار کی جرات نہیں کرسکتا، بھارت افغانستان کو فنڈنگ کر کے گمراہ کر رہا ہے، ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکرنے کرنی ہے، موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کراپنی مدت پوری کرے گی،  پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترہیں اور پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے،  گورنرسندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے،عمران خان بالکل صحت مند ہیں، ایکسرسائز بھی کر رہے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی کو مکمل سہولیات دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھ کر اگر کوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں،اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں، اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہےکہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026