لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل قانون کے مطابق سلوک ہو رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی جیل قانون کے تحت ہی سلوک کیا گیا تھا اور عمران خان کے ساتھ بھی جیل قانون کے مطابق سلوک ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب اپنی نوعیت کا بڑا پروگرام ہے، ماربل فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی اموات زیادہ ہوتی تھیں، جب ماربل کو کاٹا جاتا تھا تو اُس کی دھول سے مہلک بیماری ہوتی تھیں، اس مسئلے کا حل بھی پنجاب اسمبلی میں نکالا گیا۔
ملک احمد خان نے زور دیا کہ قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔





















Leave a Reply