پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے آگاہ نہ کرنا تشویشناک ہے، حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق آگاہ کرنے میں بہت دیر لگائی اور مکمل معلومات بھی نہیں دیں۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی صحت سے متعلق تشویش ختم ہو ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزرا کو اپنے آپ پر یقین نہیں تو بانی پی ٹی آئی پر کیا یقین دہانی کروائیں گے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ایک ملاقات سے کیا فرق پڑجاتا۔


























Leave a Reply