اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے، یہاں ہم درخواستیں دائر کرسکتے ہیں لیکن اس پر سنوائی نہیں ہوتی۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کل مقرر کی جائے گی۔


























Leave a Reply