Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 9:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: عطا تارڑ

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: عطا تارڑ

DAILY MITHAN Nov 30, 2025 0


عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: عطا تارڑ

پی ٹی آئی کا ملک دشمن کے ساتھ گٹھ جوڑ بےنقاب ہو چکا، وزیر اعلیٰ کے پی کا منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، ان کی کارکردگی صفر ہے: وزیر اطلاعات۔ فوٹو فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، آج دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے 2017 کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا وانا کیڈٹ کالج کا واقعہ، اے پی ایس پشاور سے بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، وانا میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے 500 سے زائد طلبا کو بازیاب کرایا، وانا کیڈٹ کالج پر پاک فوج نے مہارت اور بہادری سے آپریشن کیا، ہماری پاک فوج اور ہماری فورسز خراج تحسین کے لائق ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی ہے، ہم ہر دہشتگرد کا پیچھا کر رہے ہیں، کسی کی پسند اور ناپسند سے فیصلے نہیں ہوں گے، ملک آئین اور قانون کے تحت چل رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، یہ مٹھی بھر لوگ ہیں اور روز غیر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب کر کے کسی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی کے تمام سوشل اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے چل رہے ہیں، یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے مہم چلوا کر خود ایکسپوز ہورہے ہیں، یہ لوگ دشمنوں کے ساتھ ملکر سازشیں کرتے ہیں، گالیوں، مہم اور الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کےپی میں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سدباب نہ کر سکی، کے پی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے ، ان کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن کے ساتھ گٹھ جوڑ بےنقاب ہو چکا ، کے پی میں بہت بڑا ڈرگ کارٹل موجود ہے، آج بھی کے پی میں پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں، کانوں کے غیر قانونی ٹھیکے چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت ڈرگ اسمگلنگ کو پروموٹ کر رہی ہے، تمباکو مافیا اگر ٹیکس دینا شروع کر دے تو 500 ارب کا ٹیکس جمع ہو سکتا ہے، کے پی میں برسر اقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کوئی دہشتگرد ان پر حملہ نہیں کرتا جنہوں نے ڈرگ کی ٹریڈ کی ہوئی ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی صوبائی حکومت نے کرنی ہے، افغانستان سے پاکستان پر حملے ہوتے ہیں اور یہ لوگ افغان حکومت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، محمود خان اچکزئی نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر صرف کابل کابل کی بات کی، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو بھی کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جتھوں کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، جس کے شواہد موجود ہیں، بھارت اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ ملک کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، ان لوگوں نے بھارتی چینلز پر جاکر کشمیر کی بات کی؟ معرکہ حق کی بات کی؟

عطا تارڑ نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے لیے آپ بھارتی میڈیا پر جاکر انٹرویو دیتے ہیں، بھارتی میڈیا اور افغان میڈیا پر آج پراپیگینڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کاش بھارتی میڈیا پر مودی کی مذمت کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق ہے، کے پی کی حکومت اربوں روپے کا ٹیکس کھا جاتی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگاتے ہیں، جب افغانستان کی طرف سے دراندازی ہوئی تو ہماری فوج نے بھرپور جواب دیا، اس پر پوری پی ٹی آئی کو افسوس اور دکھ ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کو حملہ فوج کو کمزور کرنے کے لیے تھا، 9 مئی کا منصوبہ ناکام ہوا، ان کو منہ کی کھانی پڑی، یہ چاہتے تھے کہ فوج اندرونی طور پر کمزور ہو لیکن کا ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔

ان کا کہنا تھا معرکہ حق میں ہماری فوج کامیاب ہوئی، لیکن یہ چاہتے تھے کہ مشرقی اور مغربی بارڈر کمزور ہو، یہ چاہتے ہیں کہ سیکیورٹی صورتحال پر توجہ نہ رہے، یہ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، لیکن ہماری مسلح افواج میں کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026