عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے/فوٹوفائل

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کےخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

دوران سماعت عدالت نے  مسلسل عدم پیشی  پر  علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا اور سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *