Skip to content
  • Thursday, 12 February 2026
  • 1:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم

حالیہ پوسٹس

  • طالبات کا مرد اساتذہ کے ساتھ ہرقسم کا رابطہ مکمل طور پر ممنوع قرار، اسلامیہ کالج کی گائیڈ لائنز جاری
  • آئی ایس پی آر نے جنرل (ر) قمر باجوہ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری کردی
  • ‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
  • ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا، 3 افراد زخمی
  • صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی
تازہ ترین

عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم

DAILY MITHAN Feb 12, 2026 0


سپریم کورٹ: عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم

عمران خان نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور انہوں نے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی مانگی ہے: رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بچوں سے رابطے کے لیے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور انہوں نے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی مانگی ہے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ ہم ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی دینے کیلئے تیار ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اچھے موڈ میں ہے،عمران خان کو ان کے بچوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی سہولت بھی ملنی چاہیے، وہ اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں، ان سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں، یہ نہیں کہیں گےکہ عمران خان کو دیگر قیدیوں کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دی جائیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی جائے گی، دونوں اقدامات 16 فروری سے پہلے کیے جائیں گے، صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے،صحت کے معاملے پر مداخلت کی ضرورت ہے، صحت کے معاملے پر حکومت کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔

اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اگر قیدی مطمئن نہیں تو ریاست اقدامات کرے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں سے ٹیلی فون کالز کا ایشو بھی اہم ہے، ہم حکومت پر اعتماد کررہے ہیں، اوریجنل کیس میں سماعت کا آرڈر ریزرو کر رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو ان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فونک رابطوں کی سہولت دینے کا بھی حکم دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
طالبات کا مرد اساتذہ کے ساتھ ہرقسم کا رابطہ مکمل طور پر ممنوع قرار، اسلامیہ کالج کی گائیڈ لائنز جاری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
آئی ایس پی آر نے جنرل (ر) قمر باجوہ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری کردی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
‘بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے’، احمد شہزاد پی ایس ایل میں سلیکٹ نہ ہونے پر رو پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
قومی ٹیم کو کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
وزیرا‏عظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران دشمنی کیوں؟
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اراکین کی ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف محدود جارحیت بھی جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگی: علی شمخانی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ آج ڈالے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف میچ سے قبل فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہیں دیاگیا: نمیبیا کےکپتان کا شکوہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
ڈیل نہ ہونے پر پچھلی بار ایران کیخلاف مڈنائٹ آپریشن کیا، اس بات دیکھیں گے مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون نور فاطمہ (سربجیت کور) شوہر کے گھر پہنچ گئی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملالہ یوسُفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026