عمران خان نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا: سہیل آفریدی


عمران خان نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا: سہیل آفریدی

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے انہیں کچھ نہیں کہا۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور  علامہ ناصر عباس کے حوالےکیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر  بات چیت اور  تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار  ہیں،  حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور  تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، ان کے کراچی جانے کا مقصد یہ ہےکہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔

سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردِ عمل تھا،  انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *