بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو طویل عرصے بعد بیٹوں کی آواز سن کر انتہائی خوشی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علیمہ خان نے لکھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے بتایا کہ بات چیت تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی اور طویل عرصے کے بعد آواز سن کر والد انتہائی خوش تھے۔
علیمہ خان نے لکھا کہ ہمیں علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا انتظار ہے، ذاتی معالجین کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز سے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بروقت علاج میں تاخیر سے بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس معاملے میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے، مستقل نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات ضروری ہے۔


























Leave a Reply