عمران خان سے ہمارے لوگوں کو نہ ملایا تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دینگے: علی امین


راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو  آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈھائی گھنٹے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے، اب سسٹم کو سمجھ آجانی چاہیےکہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکتا، عدالتوں میں جوہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے کیے جائیں، ہم ان شاء اللہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ  باتیں اور تنقید کرنا آسان ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی حاضر ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹےکیسز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیوٹی ملی تھی کہ حکومت کو سنبھالوں لیکن اب احتجاج کے لیے بھی متحرک ہوجائیں گے،ہماری احتجاجی تحریک بھرپور ہوگی، انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ہمارے لیڈر اور کارکن جیلوں میں ہیں،جن کے پاس فارم 45 نہیں ان کو سیٹوں سے ہٹائیں، لیڈر مجھے ویژن دے گا تو میں آگے بڑھوں گا،بانی پی ٹی آئی جو بات کرتے ہیں اس کے بعد ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *