عمران خان سے ملاقات کیلئے سوشل میڈیا پر ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں: عطا تارڑ


عمران خان  سے ملاقات کیلئے سوشل میڈیا پر ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں: عطا تارڑ

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیدیا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ   اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر کون توجہ دے گا؟

عطا تارڑ  نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غیرقانونی مطالبات کررہی ہے،  جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا، کبھی کسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ  بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیپر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی ہے اور  منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *