اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
محمود خان اچکزئی نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا کہ ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے؟
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے اپنا اسپیکر یا وزیراعظم بناتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمان ہی فیصلے کرے۔
محمود خان اچکزئی نے شہریوں سے آئین کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کردی، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں ،آؤ ہمارے ساتھ باہر نکلو ، ہمیں اس پارلیمنٹ میں شور مچانا ہو گا۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ ہری پور میں عوام کے حق کو چھینا گیا، ہم سے ووٹ کا حق چھینا گیا، انہوں نے وکلا برادری سے سوال کیا کہ کیا یہ آئین کی عزت ہو رہی ہے؟
اسد قیصر نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اپنی انا سے باہر نکلیں، پشاور میں پاکستان کا سب سے بڑا جرگہ ہوا لیکن اس کی قرارداد کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔





















Leave a Reply