عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت ایک بار پھر منسوخ


عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت ایک بار پھر منسوخ

ڈویژن بینچ کے ایک رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی، آئندہ سماعت 26 جون کو ہو گی— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت نا ہو سکی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

لیکن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف چھٹی پر تھے جس کے باعث سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نا ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے قائم مقام چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کر کے کیس کی آئندہ تاریخ سماعت سے آگاہ کرنے کا کہا۔ 

علیمہ خان نے واپس آ کر بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے لیے اب 26 جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہہ رہے تھے اگلے ہفتے بتائیں گے کہ اگلی تاریخ کون سی ہو گی، ہم نے کہا اگر آئندہ کی تاریخ نہیں دیں گے تو ہم یہاں سے اٹھیں گے ہی نہیں پھر ہمیں کہا گیا ہے کہ بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہوگی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کرنے والے ڈویژن بینچ کے ایک رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ آئندہ سماعت 26 جون کو ہو گی 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *