Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 9:12 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم پارٹی رہنما کا بیان، پی ٹی آئی میں غیر یقینی صورتحال

حالیہ پوسٹس

  • یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
  • آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
  • ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
  • ‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
  • امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
تازہ ترین

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم پارٹی رہنما کا بیان، پی ٹی آئی میں غیر یقینی صورتحال

DAILY MITHAN May 19, 2025 0


عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم  پارٹی رہنما کا بیان، پی ٹی آئی میں غیر یقینی صورتحال

کسی پیشکش کے برعکس، یہ پی ٹی آئی کی قیادت ہے جو پس پردہ خاموشی سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔

کسی پیشکش کے برعکس، یہ پی ٹی آئی کی قیادت ہے جو پس پردہ خاموشی سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈٹ کے کھڑے رہنے کے حوالے سے عوامی سطح پر بیانات موجود ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا اصرار ہے کہ کسی بھی طرح کی پیشرفت میڈیا کی چکاچوند سے دور ہونا چاہئیں۔

رازداری اسلئے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ حامیوں اور ناقدین دونوں کے غم و غصہ سے بچا جا سکے۔ تاہم، اس صورتحال کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اپنی ہی صفوں میں سے ملا جلا رد عمل مل رہا ہے۔ 

سب سے بڑھ کر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ سابق وزیراعظم نے موجودہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے۔ ان کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کسی بھی کوشش کے متعلق اس طرح کے ٹھوس بیان نے کنفیوژن میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

ایک با خبر ذریعے کے مطابق، گزشتہ ہفتے ایک اہم موقع آیا تھا جب پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان نے دیگر وکلاء کے ہمراہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دیگر وکلاء سے درخواست کی کہ وہ باہر چلے جائیں کیونکہ انہیں عمران خان اور گوہر علی خان سے اکیلے میں کچھ بات کرنا تھی۔

یہ تو ایک راز ہی ہے کہ اکیلے میں ان کی آپس میں کیا بات ہوئی لیکن پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنماؤں کو بعد میں گوہر علی خان نے بتایا کہ عمران خان نے بیک چینل مذاکرات کیلئے آگے بڑھنے کیلئے کہا ہے۔ 

سب سے اہم بات یہ کہ گوہر علی خان نے مبینہ طور پر ان پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں۔ اس انکشاف نے پارٹی کو غیر یقینی کی صورتحال میں مبتلا کر دیا۔

جس وقت علیمہ خان کی جانب سے عوامی سطح پر گوہر علی خان کی پرائیویٹ بریفنگ کے حوالے سے تردید جاری کی گئی ہے اس وقت پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کے ساتھ ایک اور ملاقات کیلئے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ تضادات دور ہو سکیں۔ مقصد یہ پتہ لگانا ہے کہ باضابطہ طور پر خفیہ مذاکرات شروع کیے جا سکتے ہیں یا پھر قیادت عوامی سطح پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے اور نجی سطح پر مذاکرات کے چکر میں پھنسی رہے گی۔

جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، نہ ہی پس پردہ کوئی رابطہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ کرنے پر کیا ہے۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی بھی نمائندے سے ملنے کی مبینہ رضامندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کوعمران کنٹرول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی صرف وہی لوگ عمران سے مل سکتے ہیں جنہیں “ان لوگوں نے” اجازت دی ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ملاقاتوں سے متعلق عمران کی پسند کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے: ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، بیلسٹک میزائل سائٹس پر بھی حملہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
صدر زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں ایران کے حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر کردی گئی
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے196 رنز کا ہدف دیدیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026