علی امین گنڈا پور مستعفی ہونےکے بعد پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر


علی امین گنڈا پور مستعفی ہونےکے بعد پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے غیر حاضر رہنے لگے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔  سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *