علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟


علی امین بانی پی  ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟

جسٹس منصور نے علی امین سے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں لہٰذا ان سے رجوع کریں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں لہٰذا ان سے رجوع کریں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے  پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے تھے، عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، خط کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے ثبوت بھی لگائے تھے، خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیے تھے مگر خط پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ 

علی امین کا کہنا تھا کہ ہماری باربار کی درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ منظوری کا عمل اسمبلی میں چل رہا ہے، تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *